ادلب (جیوڈیسک) شام کے ضلع ادلب کے چند دیہاتوں پر فضائی حملوں میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ادلب سول ڈیفنس کے سربرہ مصطفی حاجی یوسف نے روسی طیاروں کی خان السُبُل پر بمباری کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
کفر بطیح اور سرجہ کے دیہاتوں میں روسی طیاروں کی بمباری میں 2 عورتوں اور ایک بچے سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
زخمیوں کو علاقے کے صحت کے مراکز میں منتقل کر نے کا ذکر کرتے ہوئے حاجی یوسف نے کہا کہ سول ڈیفنس مرکز کو بھی فضائی حملے سے نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے مرکز معمول کی خدمات سرانجام نہیں دے پا رہا۔
سول ڈیفنس سے موصول معلومات کے مطابق ادلیب کے فائر بندی کے زون میں حالیہ ایک ماہ کے دوران کئے گئے حملوں میں کم از کم 110 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔