نیویارک (جیوڈیسک) قوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ وہ شام میں مبینہ جنگی جرائم کے مرتکب افراد کے ناموں کی ایک خفیہ فہرست شائع کرنے پر تیار ہیں۔
ان ماہرین کی طرف سے جمعے کے روز کہا گیا کہ اس فہرست کے اجراء سے جنگ سے تباہ حال شام کے ایسے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے گا، جنہیں انسانی حقوق کی پامالی کے خطرات لاحق ہیں۔
ایک انکوائری کمیشن نے کہا ہے کہ یہ فہرست شام کی 4 سالہ خانہ جنگی کے دوران تیار کی گئی، جس میں جنگی جرائم کے مرتکب مشتبہ ملزموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔