واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے جو شہری شام میں عسکریت پسندوں کی فوج کا حصہ بن کر شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف لڑائی میں شریک ہیں وہ امریکا اور تمام یورپی ممالک کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرک ہولڈر نے کہا کہ تمام یورپی ممالک کو چاہیے کہ شام سے واپس آنے والے جہادیوں کی اپنے ملک میں آمد کو روکنے کیلئے جلد از جلد موثرقوانین وضع کریں۔