شام کی سا لمیت اور خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیئے، پاکستان

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ کے تر جمان اعزاز احمد چودھری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شام میں مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں،شام کے تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔شام کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

شام پر کوئی بھی کارروائی اقوام متحدہ کی تحقیقات کے بعد کی جائے، شام کی سا لمیت اور خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیئے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر تر جمان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے پرعزم ہے،ان کی واپسی کیلئے یورو کنونشن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔