دمشق (جیوڈیسک) شام کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد افراد دوسرے ملکوں میں ہجرت کرچکے۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے20 لاکھ افراد ہجرت کرچکے ہیں لیکن 3 ستمبر 2012 تک صرف 2 لاکھ 30 ہزار 671 شامی مہاجرین نے خود کو رجسٹر کرایا۔
شام سے مہاجرین، لبنان، اردن، ترکی، عراق اور مصر کا رخ کررہے ہیں، جبکہ 42 لاکھ 50 ہزار افراد اپنے ہی ملک میں بے گھر ہیں۔ شام میں اقوام متحدہ کے سفیر مختار لامانی نے خبردار کیا ہے کہ شام میں جاری تشدد ملک کو نسل کشی کی جانب دھکیل رہا ہے۔