واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے شامی حکومت کی طرف سے اپنے مخالفین کے خلاف الرقہ میں کی گئی وحشیانہ بمباری اور فضائی کارروائیوں کو انسانوں کو ذبح کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
اس کارروائی کی مذمت کی اور کہا شام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے کہا کہ اس کارروائی کی خبروں نے خوف زدہ کر دیا ہے۔
شام کے دارالحکومت کے نواحی علاقے میں فوج نے 50 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ سیرئین آبزرویٹری کے مطابق مارے جانے والے حزب اللہ کے حمایتی جنگجو تھے۔