نیو یارک (جیوڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے شامی فضائیہ کی طرف سے حلب میںکئے جانے والے تازہ حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شامی فوج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اْس قرارداد کی خلاف ورزی کر رہی ہے جس کے تحت اس تنازعے کے فریقین کی جانب سے بلا تخصیص حملوں کو ممنوع قرار دیا گیا تھا۔
شام کی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے حلب میں حملوں کے دوران شہریوں پر بھی بیرل بم برسائے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے شامی باغیوں کی طرف سے کئے جانے والے بلا امتیاز حملوں کے علاوہ شامی تنازعے میں سلامتی کونسل کے غیر مؤثر کردار پر بھی تنقید کی۔