شامی فوج کی حلب میں آپریشن کیلئے تیاریاں مکمل

Syrian Army

Syrian Army

حلب (جیوڈیسک) شامی فوج نے باغیوں کو ان کے مضبوط گڑھ حلب سے نکال باہر کرنے کے لیے نئے آپریشن کی تیاری مکمل کر لی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس شمالی شہر اور اطراف کے علاقوں میں نیا آپریشن آئندہ چند گھنٹوں میں شروع کر دیا جائے گا۔

شامی فوج اور لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ نے مشترکہ آپریشن میں رواں ہفتے جنوب مغرب کے اسٹریٹیجک شہر قصیر کا کنٹرول ایک برس بعد باغیوں سے دوبارہ حاصل کیا۔ حلب شہر پر باغیوں نے گزشتہ برس جولائی میں بڑا حملہ کیا تھا۔ شام میں حکومتی فورسز اور مخالفین کی مسلح کشمکش اب تک 70 ہزار سے زائد انسانی ہلاکتوں اور لاکھوں کو بے گھر کرنے کا سبب بن چکی ہے۔