دمشق (جیوڈیسک) صوبہ دارراہ میں فوج سے جھڑپ میں 32 باغی مارے اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ ادھر باغیوں نے ایک اور فوجی بیس پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق طویل جھڑپوں کے دوران کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور بھاری جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔ باغیوں کی تنظیم کے ترجمان نے کہا بیس سے فوجی فرار ہو گئے۔
یاد رہے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جنگ میں ایک لاکھ 91 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک ہفتے میں 500 افراد مارے گئے۔