شام: فوج کی بمباری سے دارالحکومت کا نواحی علاقہ تباہ

Syrian

Syrian

دمشق (جیوڈیسک) انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی فوٹیج میں صدر بشار الاسد کی فوج دمشق کے نواحی علاقے دوما پر شدید بمباری کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ شامی فضائیہ کی بمباری کے بعد جگہ جگہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے۔

خوفناک بمباری سے سارا علاقہ کھنڈر بن گیا ہے۔ بمباری میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا۔ جن میں سے متعدد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔