دمشق(جیوڈیسک)شامی فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 30 افراد ہلاک، کارروائی کے دوران 20 فوجی بھی مارے گئے۔لبنان میں عسکریت پسند گروپ حزب اللہ اور شامی فوج میں جھڑپ کے دوران 30 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 20 فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے جنگجوں اور شامی فوج کے درمیان یہ لڑائی قصبہ کوسیر میں ہوئی۔ فوج نے لبنان سرحد سے 10 کلومیٹر کے قریب جارحیت کے دوران سکیورٹی بڑھا دی تھی تا کہ قریبی علاقوں میں استحکام برقرار رکھا جاسکے۔