ترکی (جیوڈیسک) وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ شام کی سرحدوں میں دہشت گرد تنظیم داعش اور وائی پی جی کی وجہ سے علاقے میں پیدا ہونے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے فوجی آپریشن کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے متعدد پروائیوٹ ٹی وی چیلز کی مشترکہ نشریات میں موجوادہ حالات کا جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی سرحدوں کے قریب کسی بھی صورت ایک راہداری قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں موجود ایکسٹینشن پی وائی ڈی کو بھی دریائے فرات کے مشرقی داہنے سے واپس جانے کے سوا کوئی اور متبادل موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں کوئی بھی نسل گروپ اگر اپنی الگ مملکت قائم کرنے کی کوشش کرے گا اس سے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ انہوں نے شام کے علاقائی استحکام کی طرف خصوصی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں وہ روس، ایران اور متحدہ امریکہ کے ساتھ مکمل طور پر اہم اہنگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شام میں تمام نسلی گروپون کے ایک چھت تلے زندگی بسر کرنے کے حق میں ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ شام کی موجودہ انتظامیہ کا مستقبل میں شام کے اقتدار میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شامی انتظامیہ نے کئی سالوں سے جمع اسلحے کو اپنے ہی باشندوں پر استعمال کیا ہے۔