دمشق (جیوڈیسک) دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی علاقے میں فضائیہ نے باغیوں کے زیر اثر گاؤں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جس میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق حکومت مخالف گروہ جمعہ کی نماز کے بعد علاقے میں جمع تھا کہ اسی دوران فضائیہ نے بمباری کردی جس میں باغیوں کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے شامی فضائیہ کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کارورائی میں مارے جانے والے افراد عام شہری تھے۔