شام (جیوڈیسک) شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے طیاروں نے تین ہفتوں میں پہلی بار حلب میں باغیوں کے زیرِ قبضہ مشرقی علاقوں میں بمباری کی ہے۔
برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے مطابق اس بمباری میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادی روس نے رواں برس اکتوبر کے اوائل میں حلب میں عام شہریوں اور باغیوں کو حلب چھوڑنے کی اجازت دینے کے لیے فضائی حملوں کو روک دیا تھا۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں کی فضائی بمباری اور شیلنگ کی وجہ سے حلب کے مشرق میں 700 سے زائد عام شہری ہلاک ہو گئے تھے
ادھر روس نے حلب میں فضائی حملے دوبارہ شروع کرنے کی تردید کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس نے شام کے دیگر علاقوں میں سر گرم جہادی گروپوں کے خلاف میزائل حملوں کا آغاز کیا ہے۔
شام میں موجود روسی بحری بیٹرے سے ایس یو 33 نامی لڑاکا طیاروں نے بحیرۂ روم کے مشرق سے پہلی بار فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
روس کے ذرائع ابلاغ پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں ان طیاروں کو بمبوں کی بجائے فضا سے فضا مار کرنے والوں میزائلوں سے لیس دکھایا گیا ہے۔
شامی افواج نے دو ہفتوں کے محاصرے کے بعد رواں برس 22 ستمبر کو حلب کے مشرق میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں پر ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
اس کارروائی کے بعد شامی افواج نے ایران کے حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا اور روس کے فضائی حملوں کی مدد سے باغیوں کو کئی مقامات سے دور دراز علاقوں میں دھکیل دیا تھا۔
شامی فوج نے ایران کے حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا اور روس کے فضائی حملوں کی مدد سے باغیوں کو کئی مقامات سے دور دراز علاقوں میں دھکیل دیا تھا۔
شامی حکومت کے باغیوں نے اکتوبر کے آخر میں حکومتی محاصرے کو توڑنے کی کوشش میں جوائی حملہ کیا تھا تاہم ابتدائی کامیابی کے بعد ان کی پیش قدمی سست ہو گئی تھی۔
روس کے وزیرِ دفاع نے صدر ولایمر پوتن کو منگل کو دی جانے والی بریفنگ میں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم اور فتح الشام، جس نے بعد میں اپنا نام تبدیل کرکے النصرا اتحاد رکھ لیا تھا کے خلاف حلب میں کیے جانے والے ‘بڑے آپریشن’ کا ذکر نہیں کیا۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں کی فضائی بمباری اور شیلنگ کی وجہ سے حلب کے مشرق میں 700 سے زائد عام شہری ہلاک ہو گئے تھے جب کہ راکٹ حملوں کی وجہ سے حکومت کے زیرِ قبضہ علاقوں میں بھی سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ شام میں پانچ برس سے جاری لڑائی میں اب تک 250,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔