دمشق (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باغیوں نے کاستیلو روڈ کو دوبارہ کھولنے میں ناکامی کے بعد حلب میں حکومت کے زیرِ علاقہ اضلاع پر حملہ کیا۔
باغیوں نے بیک وقت متعدد محاذوں پر حملہ کیا جس میں مغربی علاقوں پر فائرنگ کی گئی۔
شام میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ باغیوں نے حملے میں 300 سے زائد گولے داغے تاہم شامی حکومت کی فضائی کارروائی کی وجہ سے باغی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔