شامی تنازع کے حل میں ناکامی کی ذمہ دار عالمی تنظیم : بان کی مون

Ban Ki Moon

Ban Ki Moon

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں دی ریسپانسیبلٹی ٹو پروٹیکٹ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا گزشتہ ڈھائی سال کے دوران شام میں جرائم کو روکنے میں اجتماعی ناکامی اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ادھر اقوام متحدہ نے شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں تمام فریقوں کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر بشار الاسد کی افواج نے کلسٹر بموں کا بھی استعمال کیا ہے۔ دوسری جانب نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے سفیروں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور عالمی رد عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ میں امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس کے سفیروں نے فرانسیسی قرارداد کے مسودے پر بات چیت کی جس میں صدر بشارالاسد سے کیمیائی ہتھیاروں کو عالمی ادارے کے حوالے کرنے کے لئے الٹی میٹم دیا گیا ہے۔