شام کے بعد امریکہ واتحادی افواج کا رخ ایران و پاکستان کی جانب ہو سکتا ہے۔ محمد رئیس
Posted on September 5, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز, کراچی
کراچی : یوم دفاع پاکستان جہاں ہماری مسلح افواج کی فرض شناسی، حب الوطنی، مہارت اور دفاع وطن کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کو ثبوت ہے وہیں6 ستمبر1965ء کا دن اس اَمر کا اظہار بھی ہے کہ پاکستان پر تین بار جنگ مسلط کرنے والا بھارت آج بھی پاکستان کے وجود کیخلاف اور اسے مٹاڈالنے کیلئے بے چین و بیقرار ہے جبکہ انتہا پسندی کا ہوّ ا کھڑا کرکے استعماری و سامراجی طاقتوں نے9/11 کی فلم بندی کے ذریعے عالم اسلام کیخلاف جن سازشوں کی بنیاد رکھی تھی وہ اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہیں اور شام پر حملے کیلئے فرانس و امریکی اعلان کے بعد دنیا پر تیسری جنگ عظیم کے بادل منڈلارہے اور ان حالات میں چند ناعاقبت اندیش مسلم ریاستوں و حکمرانوں کی منافقانہ و مفاد پرستانہ اسلام دشمن پالیسیوں کی روایت آج بھی اسلام مخالفین کا ساتھ دینے سے عبارت ہے جو مسلم اُمہ بالخصوص اسلام کے نام پر تخلیق پانے والی ریاستوں کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے جن میں پاکستان سرِ فہرست ہے۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤندیشن (این جی پی ایف)کے چیئرمین عمران چنگیزی اور صدر محمد رئیس نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر مخدوش حالات میں پاکستان کو اندرونی خلفشار سے دوچار کرنے والے ملک و عوام ہی نہیں بلکہ اسلام و ایمان کے بھی دشمن ہیں اسلئے ان سے نمٹنے کیلئے جہاں تمام محب وطن اور ایمان پرست قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے وہیں محفوظ مستقبل کیلئے افواج پاکستان کے وسائل اور مورال میں اضافہ بھی لازم ہو چکا ہے۔