شامی فورسز کے زمینی و فضائی حملے , 83 افراد ہلاک

Syrian Forces

Syrian Forces

واشنگٹن (جیوڈیسک) شام کے مختلف علاقوں میں اسد فورسز کی کارروائیوں میں 83 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی انسانی حقوق تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسد فورسز نے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر زمینی اور فضائی حملے کئے۔

حملوں کے نتیجے میں دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں 20، حلب میں 20، درعا میں 15، ادلیب میں 9، حاما میں 8، لازکیہ میں 4، حمص میں 3، دیر الزور میں 3 اور سویدا میں 1 شخص ہلاک ہو گیا دو سری جانب شام کی متحدہ اپوزیشن کے سربراہ احمد الجربا نے کہا ہے۔

کہ وہ امریکہ سے سٹریٹجک تعلقات کے خواہاں ہیں تاکہ شام کی فضائی حدود کونو فلائی زون قرار دے کر شہریوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں، عرب ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے احمد الجربا نے کہا کہ فورسز نے جدید اسلحہ سے شہری آبادیوں میں تباہی پھیلائی ہے اس کا توڑ نو فلائی زون سے کیا جا سکتا ہے۔