دمشق (جیوڈیسک) شام کے شہر الیپو میں سرکاری افواج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ باغیوں نے سرکاری افواج کو پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک دن قبل شامی افواج نے الیپو شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے القریتین قصبے میں 21 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک کئے جانے والے افراد مسیحی برادری سے تعلق رکھتے تھے۔