شامی مذاکرات میں امریکہ کی نمائندگی دوبارہ امریکہ کے سفیر کریں گے
Posted on March 9, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Syrian Talks
واشنگٹن (جیوڈیسک) قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 14 سے 15 مارچ کو متوقع شامی مذاکرات میں امریکہ کی نمائندگی دوبارہ امریکہ کے سفیر کریں گے۔
امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک با اثر شخصیت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قزاقستان میں امریکہ کے سفیر مذاکرات میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ واشنگٹن سے کوئی وفد آستانہ نہیں جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 23 جنوری کو منعقدہ پہلے شامی اجلاس میں بھی اپنے سفیر کو بھیجا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com