شام: صدر بشارالاسد کے انتخابی کیمپ پر حملہ، 39 افراد ہلاک

Syrian

Syrian

دمشق (جیوڈیسک) شام میں انتخابی کیمپ پر باغیوں کے راکٹ حملے میں 39 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے جنوبی شہردرعا میں صدر بشار الاسد کی انتخابی مہم کے لیے قائم کیمپ کو باغیوں نے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا

حملے کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ برطانیہ میں قائم سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ہلاک افراد میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جس کیمپ کو نشانہ بنایا گیا وہاں صدر بشار الاسد کے حامی کافی تعداد میں موجود تھے۔

شام میں تین جون کو صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ صدر بشار الاسد 7 سال کی مدت کے لیے تیسری مرتبہ کامیاب ہو جائیں گے۔