شام کے صدر سے ایرانی وفد کی ملاقات

Iranian Delegation

Iranian Delegation

دمشق (جیوڈیسک) شام کے صدر بشارالااسد نے ایران کے قومی سلامتی کے ارکان سے ملاقات کی اور انتخابات کے بعد پہلی بار ٹیلی ویژن اسکرین پر نظر آئے۔

ملاقات میں ایرانی قومی سلامتی اور خارجہ امور کے سربراہ الادین بوروجردی اپنی ٹیم کے ہمراہ شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے تھے،88.7 فیصد ووٹ لیکر صدراتی انتخاب جیتنے والے بشارالااسد نے ایرانی وفد سے ملاقات کی۔ انتخابی کامیابی کے بعد صدر اسد پہلی بار ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوئے تھے۔