لندن (جیوڈیسک) لندن میں ایک جیوری نے فیصلہ دیا ہے کہ گذشتہ برس شام میں قتل ہونیوالے برطانوی ڈاکٹر عباس خان کو غیرقانونی طور پر مارا گیا تھا۔
شامی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ زخمی شہریوں کے علاج کیلئے آنیوالے عباس خان نے گرفتاری کے بعد خودکشی کر لی تھی اور 16 دسمبر کو دمشق کی ایک جیل میں انہوں نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی تھی۔ رائل کورٹس آف جسٹس کی جیوری نے کہا ہے کہ 32 سالہ ڈاکٹر عباس خان کو کسی قانونی توجیہہ کے بغیر جان بوجھ کر قتل کیا گیا۔