شام : داعش باغیوں نے دوسرے گیس پلانٹ پر بھی قبضہ کر لیا

Syria

Syria

بیروت (جیوڈیسک) شام میں داعش نے دوسرے گیس پلانٹ پر بھی قبضہ کر لیا۔ باغیوں نے سوشل میڈیا پر اٹھارہ تصاویر جاری کی ہیں جنمیں جہار گیس فیلڈ پر قبضے کے بعد انہیں جھنڈا لہراتے ہوئے اور جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باغیوں نے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں اور ہتھیار بھی قبضے میں لئے ہیں واضح رہے کہ داعش باغیوں کا ایک ہفتے کے دوران دوسرے گیس پلانٹ پر قبضہ ہے۔