شام (جیوڈیسک) خبر رساں ادارے رائیٹرز نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے کہا کہ حلب میں امدادی سامان پہنچانے کے بعد واپس آنے والے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کو مارا گرایا گیا۔
روس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر شامی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے ادلب میں مار گرایا گیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر پر دو افسر اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔
یاد رہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کی فورسز کو روس کی فضائیہ کی مدد حاصل ہے۔
خبر رساں ادارے رائیٹرز نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے کہا کہ حلب میں امدادی سامان پہنچانے کے بعد واپس آنے والے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کو مارا گرایا گیا۔
یہ ہیلی کاپٹر شام کے جنوبی صوبے لاطاقیہ میں روس کے مرکزی اڈے پر واپس آ رہا تھا۔
واضح رہے کہ حلب میں موجود باغیوں کو شامی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور باغی فورسز وہاں سے نکلنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
یہ واضح نہیں باغیوں کے کس گروہ نے اس ہیلی کاپٹر کو گرایا۔