شامی باغیوں کیلئے اسلحہ فراہم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

Tasnim Aslam

Tasnim Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شامی باغیوں کیلئے اسلحہ فراہم کرنے کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی مروجہ قوانین کے مطابق ہی اسلحہ فروخت کرتا ہے۔

ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان شام کی سرحدی حدود اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور وہاں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے۔

تسنیم اسلم نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ تسنیم اسلم نے بتایا کہ بھارتی جیلوں میں اس وقت تقریبا 500 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔

تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستانی شہری شوکت علی کی بھارتی جیل میں ہلاکت کو خودکشی قرار دیا گیا، کہا گیا کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں تھا، بھارت بتائے کہ دماغی مریض کو جیل میں رکھا ہی کیوں گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت سے شوکت علی کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔