دمشق (جیوڈیسک) سرکاری ٹی وی کے مطابق باغیوں نے شہر کے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں پر راکٹ برسائے جو ایک زچہ بچہ مرکز پر گرے۔
حملے میں اسپتال کی عمارت کو سخت نقصان پہنچا اور تین خواتین سمیت 19 افراد ہلاک جبکہ سترہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جنیوا کے ایک روزہ دورے سے واپسی پر واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امید کا اظہار کیا کہ شام میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔
انہوں نے جنگ بندی میں رکاوٹ ڈالنے پر صدر بشار الاسد کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔