شام کے پناہ گزینوں کا بحران خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے: اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

نیویارک (جیوڈیسک) پناہ گزینوں بارے اقوام متحدہ کے ادارہ کے سربراہ انٹونیو گوٹریز نے متنبہ کیا ہے کہ شام کے پناہ گزینوں کا بحران خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ 40 لاکھ شامی باشندے جلاوطنی میں برے حالات میں گزارا کر رہے ہیں۔

جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق یواین ہائی کمشنر فار ریفیوجیز انٹونیو گوٹریز نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ شام کے پناہ گزینوں کے بحران کی نوعیت تبدیل ہورہی ہے اوران پناہ گزینوں کیلئے اپنی سرحدیں کھولنے والے ممالک کو بھرپور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔