شامی و روسی وزرائے خارجہ کی ملاقات

Syrian and Russian

Syrian and Russian

شام (جیوڈیسک) شام کے وزیر خارجہ ولید الموالم نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دمشق کی مسلح افواج کی بہتری کیلئے باہم مشاورت کی جبکہ شام کی اپوزیشن جماعت قومی اتحاد نے شام اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدے پر سخت تنقید کی اور انھوں نے صدر بشر الاسد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے الزام لگایاکہ بائیس ماہ میں شام میں تقریبا ستر ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اموات صدر بشر الاسد کی ناقص پالیسی اور سیاسی کمزوری کے بابت پیش آئے۔