واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سیکورٹی فورسز نے کینیڈا جاتے ہوئے بیس سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
نوجوان پر الزام ہے کہ وہ شام میں بشارالاسد حکومت کے خلاف جاری لڑائی میں شامل ہونا چاہتا تھا۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 سالہ امریکی شہری نکولس ٹیسنٹ امریکا سے کینیڈا اور پھر شام جانا چاہتا تھا ۔ نکولس کو امریکی ریاست واشنگٹن سے پکڑا گیا ہے۔
نکولس شام میں اسد حکومت کیخلاف سرگرم باغیوں یا القاعدہ کی ذیلی جماعت اصل میں شامل ہونا چاہتا تھا ، نکولس پر لگے الزامات اگر ثابت ہو جاتے ہیں تو اسے 15 سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔