نظام مصطفی کے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا: قاری ثناء اللہ
Posted on September 14, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی کے تحفظ کے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے حضور کی عزت اور ناموس کے لیئے مسلمان ہر قر بانی دینے کے لیئے تیار ہیں یہ باتیں جے یو آئی ضلعی امیر مولانا قاری ثناء اللہ اور سیکر ٹری جنرل قاری امجد سعید نے مختلف مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد افضل خان ،حافظ حلیم اللہ،سیٹھ عبد الوھاب ،مولانا عبد الماجد حقانی ،ہاشم تہامی ایڈووکیٹ ،شیخ ابوبکر اور دیگر مو جو د تھے قاری ثناء اللہ،قاری امجد سعید نے کہا کہ حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں مہنگائی ، بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ ،بد امنی کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں اور حکمران تمام تر وعدوں کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح نا کام ہو گے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام بحران اسلام سے دوری کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ جب تک نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نفاذ نہیں ہو گا اس وقت تک روز بروز مسائل میں اضافہ ہو تا جا ئے گا۔ دریں اثناء جے یو آئی کی ضلعی مجلس شوری اور تمام ٹاؤنز کے امراء اور نظماء کا اہم اجلاس آج 15 ستمبر بروز اتوار کو جامعہ تر تیل القرآن لٹن رود میں صبح دس بجے جے یو آئی کے ضلعی امیر مو لا نا قاری ثناء اللہ کی صدارت میں منعقد ہو گا ۔جس میں آئندہ بلدیاتی انتخا بات کی تیاریوں کے سلسلہ میں اہم فیصلے کیئے جائیں گے اور پارٹی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔