نظام ڈی ریل کرنا مقصد نہیں، آئندہ شفاف الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو سونامی مارچ کامیاب بنانے کیلیے خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز اور پارٹی حکام کو خصوصی ٹارگٹ سونپ دیے ہیں، مارچ کسی صورت رکے گا نہیں۔

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوانے سونامی مارچ کی کامیاب کیلیے تمام اختیارات پارٹی چیئرمین کوسونپ دیے، خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی گئیں کہ متاثرین وزیرستان کی ہرممکن مدد کی جائے، متاثرین کیلیے قائم کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر کیمپوں کادورہ کریں اور متاثرین کی مشکلات کا ازالہ کریں

عمران خان کی صدارت میں خیبر پختونخوا ہائوس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز اور صوبہ خیبرپختونخوا کے پارٹی وزرا اور اراکین اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے بھی غور کیا گیا تاہم اس حوالے سے فیصلہ ہواکہ اس سلسلے میںموقع مناسبت سے استعفوں کا اعلان کیا جائیگا۔