کراچی : استحصالی و ظالمانہ نظام نے وطن عزیز کو دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ لاقانونیت اور معاشی بد حالی سے دوچار کرکے عوام کیلئے زندگی اجیرن بنا دی ہے اسلئے عوام کو زندگی رہنے کے حق فراہمی کیلئے اس ظالمانہ و استحصالی نظام سے نجات ضروری ہے جس کاواحد راستہ ایک ایسی قومی پالیسی کی تشکیل ہے جس کے تحت ڈویژنل کونسلوں کو قومی پالیسی کا تابع بناکر ہر طرح کی خود مختاری دی جائے۔
عوام کو شراکت اقتدار کے ساتھ حکمرانوں ‘ منتخب نمائندوں ‘ سیاستدانوں اور افسر شاہی و نوکر شاہی کے احتساب کا اختیار بھی دیا جائے ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ایم آر پی مقامی خود مختاری اور پاکستان کو فلاحی و عوامی ریاست بنانے کا فارمولہ پیش کرچکی ہے مگر مقتدر طبقات ذاتی ‘ سیاسی اور گروہی مفادات کیلئے اس پر عملدرآمد نہیں چاہتے۔
اسلئے عوام کو ماضی کے سرابوں اور عذابوں سے نجات اور مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے نئے سال میں مقامی خود مختاری کے نفاذ کیلئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کی جدوجہد میں شامل ہوکر اسے کامیابی کی منزل تک پہنچانے کا عزم و عہد کرنا ہوگا کیونکہ یہی ہمارے محفوظ اور پر امن مستقبل کا واحد حل ہے۔