گوجرانوالہ: سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ نظام مصطفیٰ ہی عدل و انصاف ہی امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔منتشر اہلسنت کی سیاسی قوت کی بحالی اور سربلندی کیلئے ٹھوس اورر قابل عمل اقدام اٹھانا ہو گا۔
اہلسنت کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔اہلسنت کے تمام سرکردہ قائدین اور اکابرین کو اپنے مستقبل کیلئے سر جوڑ پر بیٹھنا ہو گا۔سنی اتحاد کونسل کو مضبوط فعال بنائیں گے۔اور صاحبزادہ فضل کریم کے ادھورے مشن کو مکمل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریم آباد کلیر میں حلقہ تھانہ احمد نگر کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،مفتی محمد حسیں صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی،حافظ محمد منشا قادری،ڈاکٹر پیر محمد عارف سیفی،قاری احسان اللہ کیلانی،قاری سفیان احمد،یاسر مدنی،محمد اشفاق سلطانی،قاری غلام فرید کیلانی،قاری عمران رضوی،محمد آصف عطاری،قاری عبدالرشید،اصغر مجددی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو لڑانے کی سازشیں اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنا دیں۔علمائے کرام محراب و ممبر سسے نفرت کی بجائے محبت کا پیغام دیں۔