لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ملکی نظام بدلے گا، تحریک آہستہ آہستہ زور پکڑے گی، حکمران بھاگتے ہوئے نظر آئیں گے۔ لاہور میں چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آردرج ہوئی ہےنہ کوئی گرفتاری، پھر تفتیش کس چیز کی ہورہی ہے، یہاں مین ہول میں کوئی گرجائے تو واسا کے ایکئسن گرفتار ہو جاتے ہیں لیکن ماڈل ٹاؤن میں 15 لوگ مارے جانے پر بھی کچھ نہیں ہوا، چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ نظام کی تبدیلی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔