لاہور (13اپریل 2015) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زببر حفیظ نے کہا ہے کہ یکساں نظام اور نصاب تعلیم کے بنا ترقی کرنا دیوانے کا خواب معلوم ہوتا ہے ، درجنوں نظام ہائے تعلیم دے کر قوم کو تقسیم کیا جارہا ہے۔
دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ قلم و کتاب سے کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ آزادکشمیر میں کشمیر جمعیت کے ذمہ داران کے لئے منعقدہ تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اسلام کا مطالعہ کریں ،اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس پر عمل دنیوی و اخروی زندگی میں کامیابی کا ضامن ہے۔
جدید علوم کا مطالعہ موجودہ دور میں ناگزیر ہے ، ٹیکنالوجی اور سائنس کے میدان میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں صرف کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہئے۔ زبیر حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیں تاکہ وہ سود مند شہری ثابت ہوں۔
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک ایک طالب علم تک اپنی دعوت پہنچائے گی اور نوجوانوں کو سیرت وکردار کی تعمیر کرتے ہوئے تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے معاشرے کے لیے سود مند بنائے گی۔