شارجہ (جیوڈیسک) شاہد آفریدی کی پختونز ٹیم نے 126 رنز کا ہدف چار وکٹوں پر عبور کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
شارجہ میں ٹی ٹین لیگ کا پلے آف مرحلہ جاری ہے۔ سرفراز احمد کی بنگال ٹائیگرز ناکام ہو گئی۔ ڈیوڈ ملر کے جارحانہ 68 رنز بھی رائیگاں گئے۔ بنگال ٹائیگرز نے 2 وکٹ پر ایک سو چھبیس رنز بنائے۔ شاہد آفریدی کی پختونز ٹیم میں 6 وکٹ سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
فاتح ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے اکتیس رنز بنائے، انہوں نے چار شاندار چھکے لگائے۔
میچ کے دوران مقبول بالی ووڈ سٹار زرین خان کا رقص بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ انہوں نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرکٹ کا تو پتہ نہیں لیکن مجھے شاہد آفریدی بہت پسند ہیں۔