ٹی 20 کی نئی رینکنگ، شین واٹسن سرفہرست

Shane Watson

Shane Watson

لاہور (جیوڈیسک) لاہور آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی گئی۔ زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے کا انعام پاکستانی پلئیر احمد شہزاد کو مل گیا۔ کیئریر بیسٹ 18 ویں پوزیشن مل گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری شدہ رینکنگ میں سری لنکا سرفہرست ہے جبکہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کے ریٹنگ میں ایک پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے تاہم اس کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

بیٹسمین رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بلے باز موجود نہیں لیکن زمبابوے کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھانے پر احمد شہزاد کو کیئریر بیسٹ 41 درجے ترقی ملی۔ وہ 18 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ محمد حفیظ 17 ویں اور عمر اکمل 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ شاہد آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بولنگ میں محمد حفیظ ایک درجہ ترقی کر کے تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ سعید اجمل کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔ شاہد آفریدی بولنگ میں ایک سیڑھی پار کر کے ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں۔ ٹی 20 آل رانڈر رینکنگ میں محمد حفیظ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے شین واٹسن سرفہرست ہیں۔