ٹی 20 اسکواڈ کے تین کھلاڑی آج کراچی سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے

Pakistan - West Indies

Pakistan – West Indies

کراچی (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تین کھلاڑی آج کراچی سے ویسٹ انڈیز کیلیے روانہ ہوں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز ستائیس اور اٹھائیس جولائی کو سینٹ وینسینٹ میں کھیلے جائیں گے۔

صرف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز ذوالفقار بابر، حماد اعظم اور سہیل تنویر آج کراچی سے براستہ دبئی و لندن ویسٹ انڈیز جائیں گے۔ ون ڈے اسکواڈ کے کپتان مصباح الحق، اسد شفیق، محمد رضوان اور عبدالرحمان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے اختتام پر وطن واپس آ جائیں گے۔