ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے کے ایک اہم میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے آر جی شرما نے 56 جبکہ ویرات کوہلی نے 57 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے تھے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے انعام الحق 44 جبکہ محمود اللہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے مشرا نے 3، ایشون، 2 جبکہ بھویش کمار اور محمد شامی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
واضع رہے کہ بھارت نے اس میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ گروپ ٹو میں بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔