ٹی 20 ورلڈ کپ افتتاحی میچ، بنگلہ دیش نے افغانستان کو 9 وکٹ سے ہرادیا

Bangladesh Win

Bangladesh Win

میرپور (جیوڈیسک) ڈھاکا ٹی 20 ورلڈ کپ میں میزبان بنگلادیش نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر ایشیا کپ کی شکست کا بدلہ لے لیا ۔ فاتح ٹیم نے 73 رنزکا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش کے آٹ ہونے والے واحد بیٹسمین تمیم اقبال تھے انہوں نے 21 رنز بنائے جبکہ انعام الحق 44 اور شکیب الحسن 10 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ افغانستان کی طرف سے سمیع اللہ شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔