ٹی ازفنٹاسٹک ؛ ترکی کے معروف شیف کو بھی پاکستانی چائے بھا گئی

Tea

Tea

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے معروف سیاحتی شیف اوروی لاگربراک اوزد میر کو بھی پاکستان کی چائے بھا گئی۔

ترکی کے معروف سیاحتی شیف اوروی لاگربراک اوزد میراس وقت پاکستان میں ہیں اور پاکستان کے مختلف مقامات میں گھوم پھر خوب محظوظ بھی ہورہے ہیں اورساتھ ساتھ اپنی خوشی کا اظہاربھی کر رہے ہیں۔ معروف شیف براک اوزد میرکے مطابق پاکستان کے لوگوں نے ان کا بہترین استقبال کیا اورانہیں بالکل اپنوں جیسا پیاردیا۔

ترکی کے شیف اوزدامیرنے پاکستان میں فوڈ چین قائم کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف ریستوران بناؤں گا اورلوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہاں جاکروہ کھانا ضرورکھائیں۔

سوشل میڈیا پر4 کروڑسے زائد فالوورزرکھنے والے ترک شیف محض کھانے ہی نہیں ترک شیف کوپاکستان کی چائے بھی بھا گئی اورانہوں نے چائے پی کرکہا کہ پاکستان کی چائے فنٹاسٹک ہے۔