کراچی (جیوڈیسک) ٹی بلز نیلامی میں حکومت نے تین سو اکہتر ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کر دیئے۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق حکومت نے نیلامی میں تین ماہ کے اناسی ارب چھ ماہ کے ایک سو پندرہ ارب جبکہ بارہ ماہ کے ایک سو چھہتر ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کئے جن پر شرح منافع بالترتیب نو اعشاریہ نو پانچ، نو اعشاریہ نو سات اور نو اعشاریہ نو، نو فیصد رہی۔
نیلامی کے لئے حکومت نے چار سو پچاس ارب روپے مالیت کا ہدف مقرر کیا تھا۔