ٹی ایم اے کھاریاں نے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے بجائے ٹھیکیداروں کو 66 لاکھ کی ادائیگی کر دی
Posted on August 6, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی : ٹی ایم اے کھاریاں نے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے بجائے ٹھیکیداروں کو66لاکھ کی ادائیگی کر دی۔ ٹی ایم اے کے اکائونٹ سے پیسے ختم ہوگئے۔اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹی ایم اے کھاریاں کے اکائونٹ میں جو 66 لاکھ پڑے تھے وہ انہوں نے ٹی ایم اے کے ٹھیکیداروں کو ادا کر دیے ہیں۔
اب عید سر پرہے لیکن ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ٹی ایم اے حکام کے پاس پھوٹی کوڑی بھی نہیں جس کے باعث لگتا ہے ٹی ایم اے ملازمیں یہ عید بغیرتنخواہوں کے ہی گزاریں گے ،ادھر ٹی ایم اے ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر آج تنخواہیں نہ ملی تو ہڑتال کردیں گیاور عید کے دنوں میں صفائی اور واٹر سپلائی کا عملہ کام نہیں کرے گا۔
ٹی ایم اے نان ہیڈکوارٹر لالہ موسیٰ کی تمام یونینزنے ڈی سی او گجرات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ 300 خاندانوں کو عیدکی خوشیوں سے محروم نہ کیا جائے اور تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، ٹی ایم اے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ایم اے میں تنخواہوں کالیٹ ہونا معمول بن چکا ہے ڈی سی او اس کا مستقل حل تلاش کریں۔