لاہور (جیوڈیسک) میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے ویمن کرکٹ ٹیم لاہور سے روانہ ہو گئی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانگی سے قبل ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کپتان ثنا میر کا کہنا تھا کہ بیٹنگ پر خاص توجہ دی گئی ہے جس سے امید کی جاتی ہے کہ ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال میں غیر ملکی ٹیمیں نہیں آ رہی تاہم حالات ٹھیک ہو جائیں تو پاکستان میں دوسرے ممالک سے وویمن کرکٹ ٹیمیں ضرور آئیں گی۔ اس موقع پر ٹیم کوچ مہتسم رشید کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم کے ساتھ میچز کھیلنے سے پاکستانی ٹیم کو مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔