ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی مقبول میوزک کمپنی ٹی سیریز نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے پھر سے البم میں شامل کر لیے ہیں۔
گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حملے کے بعد بھارت نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ جارحیت اور انتہاپسندی کا مظاہرہ کیا جس کے نیتجے میں بھارتی مقبول میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ نے پاکستانی گلوکاروں کے حالیہ ریلیز ہونے والے گانوں کی البم حذف کر دی تھیں۔
تاہم رپورٹس کے مطابق ٹی سیریز نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے پھر سے شامل کرلیے ہیں جنہیں یوٹیوب چینل ٹی سیریز پر دیکھا جا سکتا ہے۔