ٹی ٹوئنٹی،سری لنکا کی بنگلہ دیش کو 17 رنز سے شکست

Sri Lanka

Sri Lanka

سری لنکا(جیوڈیسک)بنگلہ دیش کو واحد ٹی ٹوئنٹی میں سترہ رنز سے شکست دے دی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا بدستورسرفہرست۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت دنیش چندی مل نے کی۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں ایک سو اٹھانوے رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنگلہ دیش کو دیا۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرہ چونسٹھ ، جیون مینڈس سینتس اور اینجلو میتھوز تیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں ایک سو اکیاسی رنز بناسکی۔ محمد اشرفل تینتالیس اورمشفیق الرحیم اکتیس رنز بنا سکے۔میتھوز اور تھسارا پریرہ نے دو دوکھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ اس جیت کے بعد سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی حکمرانی برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگی ہے۔