گولڈ کوسٹ (جیوڈیسک) دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی ویمن ٹیم کی شکستوں میں ایک اور اضافہ ہو گیا، آسٹریلیا ویمن ٹیم نے چار ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد پہلے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی۔
گولڈ کوسٹ میں جاری پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ویمن ٹیم نے ایک بار پھر اپنی روایتی ناقص پرفارمنس دکھائی،اور پوری ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سات خواتین کرکٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکیں، مارینا اقبال 22، نین عابدی 20 اور بسمہ معروف نے 15 رنز بنائے، ایرن اوسبورن نے چار اور سارہ کوئیٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
میزبان آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ ایلس ویلانی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔