اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے واضح کیا ہے کہ انھوں نے صرف ٹی ٹونٹی کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو نئی کپتان کے لیے دو سے تین نام تجویز کر دیے ہیں، ٹی ٹونٹی سے کپتانی چھوڑنے کی وجہ کسی نئی کھلاڑی کو موقع فراہم کرنا ہے۔
ثنا میر نے کہا کہ ہمیں بھی ٹف ٹیموں سے مقابلہ کرنا ہوتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ اختیارات کھلاڑیوں کے پاس بھی ہوں۔
ثنا میر کا مزید کہنا تھا کہ وویمن کرکٹ ٹیم کو بہت ہی پذیرائی ملی ہے لیکن ابھی بھی خواتین کی کرکٹ کی فروغ کے لیے دوسرے اداروں کو بھی کام کرنے اور اپنی اپنی خواتین کرکٹ ٹیم بنانے کی ضرورت ہے۔