ہرارے (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔
اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے جارج وارکر نے چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے باسٹھ رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔
مشکل ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی وکٹیں وقفے وقفے سے کرتی رہیں۔ میزبان ٹیم آٹھ وکٹوں پر 118 رنز بنا سکی اور میچ 80 رنز سے ہار گئی۔ جارج وارکر کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔